Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

پنجاب میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 22 دہشت گرد گرفتار

دہشتگرد گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا، ترجمان سی ٹی ڈی
شائع 22 جون 2024 11:17am

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 22 مبینہ دہشتگرد گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، مظفرگڑھ، اٹک، ننکانہ صاحب، بہاولنگر، بہاولپور، ڈی جی خان، لودھراں، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، چکوال، ملتان اور فیصل آباد میں کی گئیں۔

لاہور سے ٹی ٹی پی کے 2 جبکہ اٹک سے القاعدہ کا ایک خطرناک مبینہ دہشت گرد گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 3 ہینڈ گرنیڈ، 8 ڈیٹونیٹرز، 32 فٹ حفاظتی فیوز وائر، ایک آئی ای ڈی بم، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت عبداللہ، حمید اللہ، کمال خان، اللہ دتہ، ندیم، معظم، رمضان، فیروز خان، شعیب اور یاسر وغیرہ کے نام سے ہوی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشتگرد مختلف مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

پاکستان

punjab

CTD