Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں جمعے کے خطاب اور نماز سے متعلق بڑا فیصلہ

مذہبی کمیٹی کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی جانب سے بھی باقاعدہ طور پر بیان سامنے آ گیا ہے
شائع 22 جون 2024 09:17am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ جہاں دنیا بھر میں مسلمانوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں وہیں اب ان اہم مقامات میں جمعے کی نماز کے خطاب سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسجد نبوی ﷺ اور مسجد الحرام میں جمعے کے خطاب کے حوالے سے سعودی حکومت نے باقاعدہ طور پر احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

مذہبی افئیرز کے سربراہ برائے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی جانب سے جمعے کی نماز کے خطاب کے دورانیے کو کم کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نئے احکامات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں جمعے کا خطاب اور نماز 15 منٹ کے اندر کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، دوسری اذان کے درمیان 10 منٹ کا وقفہ موجود ہے۔

حج کے دوران کیسے انتظامات تھے؟ پاکستانی حجاج نے بتا دیا

مقامی سعودی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ گرم موسمی حالات کے پیش نظر اور عمرہ زائرین کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جبکہ سخت گرم موسم میں اللہ کے گھر آئے مہمانوں کو تکلیف سے بچانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

امام مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر یاسر الدوساری کے مطابق آج جمعے کی نماز اور خطاب کے دورانیے میں تبدیلی عمرہ زائرین کی صحت کو اور موسمی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔ جبکہ یہ تبدیلی سخت گرمیوں تک جاری رہے گی، جس کے بعد سابقہ روٹین پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

جبکہ امام مسجد الحرام کا کہنا تھا کہ حج کے ایام ختم ہو چکے ہیں، عازمین حج نے حج کے دوران بہترین وقت گزارا، جبکہ ساتھ ہی حج کرنے والوں کو مبارکباد بھی دی۔

واضح رہے ان مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے کئی شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں پارہ 50 ڈگری تک چھو گیا تھا، جبکہ 11 بجے سے شام 4 بجے تک مقامی حکومت کی جانب سے شہریوں سے احتیاط کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہیں۔

سعودی عرب میں حج کے دوران شدید گرمی سے 550 حجاج جاں بحق ہونے کی تصدیق

اس سے قبل غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال حج میں شدید گرمی کے باعث 1 ہزار سے زائد عازمین حج ہیٹ اسٹروک کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

Saudia Arabia

جمعہ

Masjid al Haram

Al Masjid an Nabawi

sermon

Sheikh Dr. Abdul Rahman Al Sudais

prayer