Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

اسرائیل کی حمایت پر جوبائیڈن انتظامیہ کا 9واں اعلیٰ عہدیدار مستعفی

امریکی محکمہ خارجہ کے اسرائیل فلسطین امور کے ماہر اینڈریو ملر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
شائع 22 جون 2024 09:10am

اسرائیل فورسز کی جانب سے فلسطینی میں وحشیانہ بمباری اور زمینی حملوں کے نتیجے میں رونما ہونے والا انسانی المیہ اور امریکی صدر کے مایوس کن رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر جوبائیڈن انتظامیہ کا ایک اور عہدیدار مستعفی ہوگیا۔ اس بار امریکی محکمہ خارجہ کے اسرائیل فلسطین امور کے ماہر اینڈریو ملر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی عہدیدار جوبائیڈن کی اسرائیلی جارحیت پالیسی کے باعث مستعفیٰ ہوچکے ہیں۔ 16 مئی کو امریکی محکمہ داخلہ میں چیف آف اسٹاف کی خصوصی معاون للی گرینبرگ کال نے جو بائیڈن انتظامیہ کو جو تحریری استعفیٰ دیا تھا اُس میں لکھا تھا امریکا کو اسرائیل کی حمایت ترک کردینی چاہیے، اس حمایت کے جاری رہنے پر وہ احتجاجاً مستعفی ہو رہی ہیں۔

اسرائیل کی حمایت پر بائیڈن انتظامیہ کی ایک اور اعلیٰ عہدیدار مستعفی

اگرچہ امریکی محکمہ خارجہ کے اسرائیل فلسطین امور کے ماہر اینڈریو ملر نے استعفے کی وجہ خاندانی مجبوریاں بتائی ہیں لیکن امریکی اخبار کے مطابق اینڈریو ملر جوبائیڈن انتظامیہ کی غزہ جنگ پالیسی کے ناقد رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اینڈریو ملر سے قبل جوبائیڈن انتظامیہ کے تقریباً 8 دیگر عہدیدار بھی غزہ جنگ پر احتجاجاً استعفا دے چکے ہیں۔

Israel

Palestine

America

PROTEST FOR ISRAEL