Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کا سپریم کورٹ سے رجوع، الیکشن دھاندلی کی آئینی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا

دھاندلی الزامات پر جوڈیشل کمیشن کی درخواست کو 25 جون کو سماعت کیلئے فکس کیا جائے، استدعا
اپ ڈیٹ 21 جون 2024 10:46pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا اور الیکشن دھاندلی کی آئینی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کردی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل حامد خان نے جلد سماعت کی متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔

پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف اتوار کو احتجاج کا اعلان

سپریم کورٹ نے انتخابات اور ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو بیان حلفی دینے سے روک دیا

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 8 فروری انتخابات میں دھاندلی کی انکوائری کی درخواست زیر التواء ہے، دھاندلی کے خلاف درخواست میں عوامی مفاد و بنیادی حقوق کا سوال اٹھایا گیا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نیب کیس میں دھاندلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی استدعا کی تھی۔

اڈیالہ جیل : عمران خان سے علی امین گنڈا پور کی سوا گھنٹہ طویل ملاقات

درخواست میں استدعا کی گئی کہ دھاندلی الزامات پر جوڈیشل کمیشن کی درخواست کو 25 جون کو سماعت کے لیے فکس کیا جائے۔

Supreme Court

اسلام آباد

imran khan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Election 2024

Election Rigging