Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

دفعہ 144 کا نفاذ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، کالعدم قرار دیا جائے، درخواست گزار ایڈووکیٹ اظہر صدیق
شائع 21 جون 2024 03:45pm

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ دفعہ 144 کا نفاذ سیاسی جماعتوں کے اجتماعات کو روکنے کیلئے نہیں کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں امن عامہ کی صورتحال اور سیکیورٹی خطرات کے پیش 7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کے بعد پنجاب بھر میں جلسہ، جلوس، ریلی، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی گئی۔

سیکیورٹی تھریٹس: پنجاب بھر میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

محکمہ داخلہ پنجاب کے اس اقدام کو ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے لاہور ہائیکورٹ میں چینلج کردیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی جبکہ سیاسی جماعتوں کے اجتماع کو روکنے کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ دفعہ 144 کا نفاذ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، دفعہ 144 کا نفاذ اجتماعات کو روکنے کیلئے نہیں کیا جاسکتا اس لیے نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

punjab

section 144 imposed