Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سیکیورٹی تھریٹس: پنجاب بھر میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

محکمہ داخلہ پنجاب نے جلسہ، جلوس، ریلی، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی
اپ ڈیٹ 21 جون 2024 10:45pm

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں امن عامہ کی صورتحال اور سیکیورٹی تھریٹس کو مدِنظر رکھتے ہوئے 7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی، پنجاب بھر میں جلسہ، جلوس، ریلی، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی گئی۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق صوبے بھر میں 7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ۔

محکمہ داخلہ نے صوبے بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر بھی پابندی لگادی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا، صوبے میں امن عامہ کی موجودہ صورتحال اور سیکیورٹی تھریٹس کی وجہ سے لوگوں کا کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں اور شرپسندوں کا سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے جو امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہے، دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں جمعرات 27 جون تک کیا گیا، انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

پی ٹی آئی کی احتجاج کال: پارٹی کے درجن بھر رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

محکمہ داخلہ پنجاب نے عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی اطلاع عام کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

lahore

Section 144

section 144 imposed

security threat

home department punjab