Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور نرسوں کا احتجاج دوسرے روز میں داخل

ینگ ڈاکٹرز اور نرسوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر رکھا ہے
شائع 21 جون 2024 08:34am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

لاہور میں سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور نرسز کے احتجاج کے باعث عوام شدید تکلیف سے دوچار ہیں۔

لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں عید کے بعد دوسرے روز بھی ینگ ڈاکٹرز اور نرسوں نے اوپی ڈیز بند کر رکھی ہیں جس سے مریض بے حد پریشان ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز اور نرسز کی جانب سے ہفتے کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور خانیوال میں نرس کی گرفتاری کے خلاف لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کی کال دے دی تھی۔

میو، سروسز، جناح اور جنرل اسپتال کی اوپی ڈی میں کام بند ہونے سے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

ینگ ڈاکٹرز نے وزیر اعلی مریم نواز سے ڈاکٹرز کی بے عزتی پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

lahore

hospital

Strike

Maryam Nawaz Sharif

YOUNG DOCTORS ON STRIKE

nusres