Aaj News

ہفتہ, جون 29, 2024  
23 Dhul-Hijjah 1445  

عید پر دریائے سندھ میں ڈوب کر مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی

افسوسناک واقعات دریائےسندھ کے مختلف مقامات اور مقامی ڈیم میں پیش آئے
شائع 20 جون 2024 12:36pm

عید کے 3 دنوں کے دوران دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر ڈوب کر مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

افسوسناک واقعات دریائے سندھ کے مختلف مقامات اور مقامی ڈیم میں پیش آئے، جہاں پکنگ منانے کے لیے آنے والے 10 افراد نہاتے ہوئے ڈوب گے۔

کراچی: ہاکس بے ساحل پر 4 افراد ڈوب گئے، دیگر شہروں کی نہروں میں نہاتے ہوئے 7 افراد جاں بحق

پنجاب میں دریا اور نہر میں ڈوب کر 5 بچے جاں بحق ہو گئے

ریسکیو آپریشن کےدوران 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ 5 افراد کی تلاش کے لیے اٹک خورد، ملائی ٹولہ اور باغ نیلاب کے گہرے پانی میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 لگا کر دریائے سندھ میں چھلانگیں لگانے پر پابندی لگا رکھی ہے مگر عمل درآمد کروانے والا کوئی نہیں، جس کی وجہ سے ہر سال عید کے موقع پر پکنگ منانے کے لیے آنے والے درجنوں افراد ڈوب کر جاں بحق ہوجاتے ہیں۔

Eid ul Azha

Indus River

river indus

Eid Ul Adha 2024

drowning river