اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے نکل آئے
اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔
ملک کے مختلف علاقوں پشاور، کوہاٹ، دیربالا، چترال، باجوڑ، مہمند، مالاکنڈ ، شمالی وزیرستان اور پارا چنار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ سوات، ہنگو، لوئر دیر، چارسدہ، اپر دیر، مانسہرہ، نوشہرہ ، صوابی اور مردان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سوات اور گردونواح میں 4.8 شدت کا زلزلہ، لوگ محفوظ مقامات کی طرف دوڑ پڑے
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی اور مالی کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 98 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں تھا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پاکستان اور افغانستان کے ساتھ ساتھ تاجکستان اور ازبکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
اس سے قبل 8 جون 2024 کو سوات، مینگورہ اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ۔
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، شدت کتنی تھی؟
2 مئی کو سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
Comments are closed on this story.