Aaj News

ہفتہ, ستمبر 28, 2024  
23 Rabi ul Awal 1446  

کراچی میں ہیضہ کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

درجنوں افراد بدہضمی کی شکایت پر اسپتالوں میں داخل
شائع 18 جون 2024 11:40pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

کراچی میں عید قرباں پرگوشت کے بے دریغ استعمال سے درجنوں شہری اسپتال پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق عید قرباں گزرنے کے بعد ہیضہ کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، درجنوں افراد بدہضمی کی شکایت کے ساتھ سرکاری اسپتالوں میں رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جناح اسپتال میں عید کے پہلے روز 84 افراد کو بدہضمی کی شکات پر اسپتال لایا گیا۔

دوسرے روز 23 افراد بدہضمی کی شکایت کے ساتھ اسپتام منتقل ہوئے۔ سول اسپتال میں ہیضے کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ بتائی گئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ عید کے پہلے دن 250 افراد قربانی کے گوشت کے استعمال کے باعث سول اسپتال آئے۔

دوسرے روز میں 200 مریض بدہضمی کی شکایت کے ساتھ آئے۔

طبی ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شہری گرم موسم میں گوشت حد سے زیادہ نہ کھائیں۔

hospital

Acidity

Eid Ul Adha 2024

beef meat

cow qurbani