پشاور : رکن اسمبلی نے گرڈ اسٹیشن میں چارپائیاں ڈال لیں، بجلی بحال کروا دی
پشاورکے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی نے گرڈ اسٹیشن میں چارپائیاں ڈال لیں ، بجلی بحال کروا دی
زبردستی بجلی بحال کرادی۔ فضل الہی نے رحمان بابا گرڈ سٹیشن میں جاکر 10فیڈرز کی بجلی خود بحال کی۔
یہی نہیں رکن اسمبلی اور ان کے ساتھی گرڈ اسٹیشن میں چارپائیوں پر لیٹ گئے کہتے ہیں کہ گرڈ سٹیشن پر ہی رہوں گا، بجلی بند نہیں کرنے دوں گا۔
رکن اسمبلی کا کہناہے پیسکو اور ضلعی انتظامیہ نے بجلی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول دیا تھا، شیڈول کی خلاف ورزی پر گرڈ سٹیشن آکر بجلی خود بحال کرنی پڑی ہے ۔
دوسری جانب پ یسکو نے ایس ڈی او رشیدگڑھی سب ڈویژن نے اس معاملے پر رحمان بابا پولیس اسٹیشن کو مراسلہ لکھ دیا۔
مراسلے میں کہا گہا ہے کہ فضل الہٰی اور جمیل نے 45 افرادکے ہمراہ رحمان بابا گرڈ اسٹیشن پردھاوا بول کر زبردستی اخون آباد اور شلوزان فیڈر کی بجلی کھلوائی۔
مراسلے کے مطابق زبردستی فیڈر چلانے سے پیسکو کو 26 لاکھ 40 ہزار روپےکا نقصان ہوا۔ فضل الہٰی اور ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
Comments are closed on this story.