Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قربانی کا گوشت اکٹھا کرنے کیلئے گھر سے نکلے 8 سالہ بچے کی لاش ’خراب گاڑی‘ سے برآمد

علی شان گزشتہ روز قربانی کا گوشت اکٹھا کرنے کیلئےگھر سے نکلا تھا، پولیس
شائع 18 جون 2024 04:16pm

پاکپتن میں قربانی کا گوشت اکٹھا کرنے کے لیے گھر سے نکلے 8 سالہ بچے کی لاش خراب گاڑی سے بر آمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ چک بیدی اور کرائم سین کی ٹیموں نے ضروری شواہد اکٹھے کر لیے۔ پولیس کے مطابق ورکشاپ پر کھڑی گاڑی میں دم گُھنٹے سے بچے کی موت واقع ہونے کا شبہ ہے۔

پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ بچہ گاڑی میں بیٹھ گیا بعد میں گاڑی کا گیٹ نہیں کھل سکا، 8 سالہ علی شان گزشتہ روز قربانی کا گوشت اکٹھا کرنے کیلئےگھر سے نکلا تھا۔

پولیس کے مطابق علی شان کے جسم پر تشدد وغیرہ کے نشانات نہیں ملے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پاکستان

Pakpatan

Eid Ul Adha 2024