Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خاتون حاجی نے مکہ میں مرحومہ والدہ کی خواہش پوری کر دی

خاتون عازم حج رواں سال حج کی سعادت حاصل کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتی دکھائی دیں
اپ ڈیٹ 21 جون 2024 03:08pm
تصویر بذریعہ: دائیں تصویر، اخبار 24/ ویڈیو اسکرین گریب/ انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: دائیں تصویر، اخبار 24/ ویڈیو اسکرین گریب/ انٹرنیٹ

حج کا وقت اور مکہ مکرمہ میں موجودگی، کسی بھی مسلمان کے لیے وہ لمحات ہوتے ہیں جو کہ شاید زندگی میں پھر کبھی نہیں ملیں۔

تاہم ایک خاتون عازم حج کے ساتھ کچھ ایسا ہوا ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین سمیت عالمی میڈیا کی بھی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

تنیزیا سے تعلق رکھنے والی عازم حج کو رواں سال حج پر نہ صرف خانہ کعبہ کی زیارت نصیب ہوئی، بلکہ اپنی مرحومہ والدہ سے ملاقات کا موقع بھی مل گیا ہے۔

سعودی عرب کے مقامی اخبار 24 کی رپورٹ کے مطابق وہ کچھ ماہ قبل اپنی والدہ کو بتانے جا رہی تھیں کہ اب ہم باہر نہیں جا سکتے ہیں تاہم وہ اس وقت تک انتقال کر چکی تھیں۔

گرمی کے باعث رمی کی رسومات معطل، عازمین کو منیٰ میں اپنے خیموں میں رہنے کی ہدایت

خاتون عازم حج نے بتایا کہ آج میں نے ان کے لیے عمرہ ادا کر دیا ہے، وہ رات میں میرے ساتھ سو رہی تھیں اور مجھے کہہ رہی تھیں ’تمہیں باہر جانا چاہیے‘۔

جس پر میں نے کہا کہ نہیں ہم نہیں جا سکتے ہیں، والدہ باہر آئیں اور کہنے لگیں کہ ضرور کوئی اچھی خبر ہوگی۔

شدید گرمی سے کتنے حجاج کرام جاں بحق ہوئے

دراصل خاتون عازم حج کو ان کی والدہ کی جانب سے اشارہ دیا گیا تھا، جس پر وہ حج کرنے پر خوشی کا اظہار کرتی دکھائی دیں۔

دوسری جانب خاتون عازم حج سعودی حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتی دکھائی دیں اور بہترین انتظامات پر انتظامیہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔

Saudia Arabia

Mother

Women

TUNISIA

Died

dream