Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران کے اسپتال میں آگ لگنے سے 9 مریض جاں بحق

جب وقت آگ لگی تب اسپتال میں 142 مریض موجود تھے، حکام
اپ ڈیٹ 18 جون 2024 04:32pm

ایران کے شمالی شہر رشت کے اسپتال میں آگ لگنے سے 9 مریض جاں بحق ہوگئے۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے ’آئی آر آئی بی‘ کے مطابق گھیم اسپتال میں آگ مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے لگی حکام آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔

رشت میں واقع گیلان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے صدر محمد تاگی اشوبی کا کہنا تھا کہ ’بدقسمتی سے آگ لگنے کے اس حادثے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔‘

انھوں نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ’مرنے والے زیادہ تر مریض ہیں، انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اسپتال میں 250 بستر ہیں اور ان میں سے 142 پر آگ لگنے کے وقت مریض موجود تھے۔

Iran

hospital

blaz