Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیکس نہ دینے والوں کو اب ٹیکس دینا ہوگا، صوبے کو ملنے والے اداروں کو وفاق سے الگ کرنا پڑے گا، وزیر خزانہ

بجٹ تقریر میں اصولوں کی بات کی تھی، محمد اورنگزیب
اپ ڈیٹ 18 جون 2024 11:53am

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیرات سےاسکول ،اسپتال چلتےہیں ملک نہیں چل سکتے، ٹیکس نہ والوں کواب ٹیکس دینا ہوگا اور صوبے کوملنے والے اداروں کو وفاق سے الگ کرنا ہوگا جبکہ بجٹ تقریر میں اصولوں کی بات کی تھی۔

کمالیہ میں نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ٹیکس سے ہی سارا نظام چلتا ہے، جی ڈی پی کا انحصار ٹیکس پر ہے، جوشعبے ٹیکس نہیں دے رہے تھےانہیں نظام میں لارہے ہیں، باقی سیکٹرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لارہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس نہ والوں کو اب ٹیکس دینا ہوگا، جی ڈی پی کا انحصار ٹیکس پر ہے، ایف بی آر میں بھی بہتری کے اقدامات کررہے ہیں، ہمیں چیزوں کو بیلنس کرکے کے چلنا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں چیزوں کو بیلنس کرکے کے چلنا ہوگا، ٹیکیس ٹو جی ڈی پی ریشو9.5 فیصد ہے جو بہت کم ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی 13فیصد ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کو ملنے والے اداروں کو وفاق سے الگ کرنا ہوگا، ریٹلرز پر جولائی تک ٹیکس کا نفاذ ہوگا، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ لاہور ائیرپورٹ بھی پرائیوٹ سیکٹر کو بھی دے ہیں۔

محمداورنگزیب نے کہا کہ ملک میں ریلیف چائیے تو خسارے اور حکومتی بوجھ کم کرنا ہوگا، 31-32 ہزار ریٹلرز رجسٹرد ہوچکے ہیں، ٹیکس ڈیجیٹلازیشن سے کرپشن میں کمی ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کے خسارے کم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، جہاں جہاں کرپشن ہے انہیں بند کردیا جائے گا، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں کی ترقی سے معشیت میں بہتری آئے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کو رپورٹ پیش کروں گا کہ کن اداروں کو بند کریں گے۔

پاکستان

Muhammad Aurangzeb

Budget 2024 25