Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل کو 50، F-15 جنگی طیارے ملنے کی آخری رکاوٹ دور

امریکی کانگریس میں دو ایم ڈیموکریٹس نے جوبائیڈن انتظامیہ کے شدید دباؤ کے تحت معاہدے پر دستخط کردیے
شائع 18 جون 2024 11:10am

امریکی روزانہ اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی کانگریس میں دو اہم ڈیموکریٹس نے اسرائیل کو اسلحے کی بڑی فروخت کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا ہے جس میں 18 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے 50، F-15 لڑاکا طیارے شامل ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نمائندہ گریگوری میکس اور سینیٹر بین کارڈن نے بائیڈن انتظامیہ کے شدید دباؤ کے تحت اس معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جب کہ دونوں قانون سازوں نے مہینوں تک فروخت روک رکھی تھی۔

سینیٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر ایرک ہیرس نے بتایا کہ “چیئرکارڈن نے مسئلے یا خدشات کو (بائیڈن) انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کے ذریعے حل کیا، اور اسی لیے انہوں نے مناسب سمجھا کہ اس ڈیل کو آگے بڑھایا جائے۔

اخبار کے مطابق ایف F طیاروں کو ”اب سے برس تک“ فراہم نہیں کیا جائے گا۔ کسی بھی قانون ساز نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

جوبائیڈن اپنی ہی ڈیموکریٹک پارٹی کے ممبران کی طرف سے غزہ پر گزشتہ 8 ماہ سے جاری اسرائیلی حملوں کی وجہ سے شدید دباؤ کا شکار ہیں جس میں 37,000 سے زیادہ فلسطینی مارے گئے ہیں اور تقریباً پوری 23 لاکھ آبادی بے گھر ہو گئی ہے۔

Israel

Palestine

America