’عید مبارک اور حج مبارک‘ امریکی وزیر خارجہ کا مسلمانوں کیلئے پیغام
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ اور حج کی مبارکباد پیش کی ہے۔
ذی الحج کا مہینہ مسلمانوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس ماہ میں لاکھوں مسلمان حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں جبکہ 10 ذی الحج کو عید الاضحیٰ منائی جاتی، جس میں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور کو اللہ کی راہ میں قربان کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ اور حج کی مبارکباد پیش کی ہے۔
فساد سے دور رہو، جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی، خطبہ حج
اپنے ”ایکس“ اکاؤنٹ سے پوسٹ کرتے ہوئے انٹونی بلنکن نے لکھا کہ،’اس عید الاضحیٰ کے موقع پر ہم ایک پرامن مستقبل کی تعمیر میں مدد کے لئے اپنی کوششوں کا اعادہ کرتے ہیں جس میں سب آزادی اور خوشحالی سے لطف اندوز ہوسکیں۔ عید مبارک اور حج مبارک‘۔
Comments are closed on this story.