Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

‏چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیخلاف جوڈیشل کونسل میں شکایت بھجوادی گئی

‏جوڈیشل کونسل کو شکایت رفاقت علی تنولی نے بذریعہ رجسٹری بھجوائی
شائع 16 جون 2024 03:42pm

‏چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد کے خلاف شکایت کا اندراج کردیا گیا۔

‏لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد کے خلاف جوڈیشل کونسل میں شکایت بھجوادی گئی۔

‏جوڈیشل کونسل کو شکایت رفاقت علی تنولی نے بذریعہ رجسٹری بھجوائی۔

شکایت میں کہا گیا کہ ‏جسٹس ملک شہزاد ملک میرے بیٹے کے بہمانہ قتل کے انصاف کے عمل میں رکاوٹ بنے، ‏جسٹس شہزاد ملک نے اپنے آفس اور عہدے کا غلط استعمال کیا، ‏جسٹس شہزاد ملک نے مس کنڈیکٹ کیا کونسل برطرف کرے۔

‏درخواست گزار رفاقت علی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے خلاف شکایت اندراج کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‏جسٹس شہزاد ملک کے خلاف 29 مئی کو شکایت جوڈیشل کونسل کو رجسٹری ارسال کی۔

Lahore High Court

supreme judicial council

cheif justice lahore high court

Malik Shehzad Ahmed Khan

malik shahzad ahmad