Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں جانوروں کی آلائشیں نہروں اور نالوں میں پھینکنے پر پابندی عائد

عید پر سری پائے بھوننے کے غیر قانونی کاروبار پر بھی دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی
شائع 16 جون 2024 03:19pm

پنجاب میں جانوروں کی آلائشیں نہروں اور نالوں میں پھینکنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی، سری پائے بھوننے کا کاروبار بھی منع ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں عید الاضحی کے انتظامات اور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح پر کنٹرول روم کو مزید فعال کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سیکیورٹی انتظامات کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیا اور عیدگاہوں میں گرمی کے پیش نظر پنکھے لگانے کی ہدایت کردی، عید گاہوں کی نگرانی کے لیے کیمرے اور چیکنگ کے لئے واک تھرو گیٹس نصب ہوں گے۔

مریم نواز نے پارکس میں بچوں کے لیے جھولوں اور سلائیڈز کی انسپکشن کا بھی حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے، لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال اور اسلحہ نمائش پر پابندی یقینی بنائی جائے گی۔

Maryam Nawaz

lahore

Maryam Nawaz Sharif

eid ul adha

CM Punjab Maryam Nawaz

Eid Ul Adha 2024