Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

مصنوعی ٹانگ لگانے کیلئے اونٹنی سانگھڑ سے کراچی منتقل، ’جان بچانےکیلئے مسلسل کھڑا رکھنا پڑیگا‘

سانگھڑ میں وڈیرے نے تیز دھار آلے سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی
شائع 16 جون 2024 09:59pm
تصویر بذریعہ: ایکس/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: ایکس/ ویڈیو اسکرین گریب

سانگھڑ میں وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کا شکار اونٹنی کو کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اونٹنی کو شہر قائد میں مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی جب کہ ’جان بچانےکیلئے اسے مسلسل کھڑا رکھنا پڑے گا‘۔

سماجی کارکن سارہ جہانگیر کی تنظیم سی ڈی آر ایس بینجی پراجیکٹ فار اینیمل ویلفیئر نے آٹھ ماہ کی زخمی اونٹنی کو سانگھڑ سے ریسکیو کرکے کراچی کے ایک شیلٹر ہوم میں منتقل کیا ہے اور یہ فی الحال وہاں زیرِ علاج ہے۔

سارہ جہانگیر نے بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اونٹنی کی آگے کی ایک ٹانگ کٹی ہوئی ہے، اس کا درد کم کرنے اور زخم خشک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور اب اس کے علاج کے لیے دبئی میں بھی ماہرین سے مشاورت کی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس کا مستقل حل مصنوعی ٹانگ ہے، ابھی یہ چھوٹی ہے، صرف آٹھ ماہ کی ہے۔ اگر یہ بیٹھتی ہے تو اس کو پیٹ اور گیس کے مسائل ہوسکتے ہیں، جس کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں۔ اس لیے اس کو مسلسل کھڑا رکھنا ہوگا۔‘

کراچی: پولیس نے کتے کا قاتل گرفتار کرلیا

انھوں نے بتایا کہ ’چھوٹے جانور، جیسے بلی یا کتا، وہ تین ٹانگوں پر جی سکتے ہیں لیکن بڑے جانوروں کے لیے بڑا کٹھن ہوتا ہے۔ اب یہ اونٹنی اسی شیلٹر میں مستقل رہے گی کیونکہ معذور جانور کسی کے کام کا نہیں ہوتا۔‘

کتے کو ہلاک کرنے پر پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ سانگھڑ میں وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کا شکار اونٹنی کو کراچی میں مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا کہنا ہے کہ وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کا شکار اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔

ڈپٹی کمنشر کا کہنا ہے کہ اونٹنی کو ہفتے کو کراچی منتقل کیا گیا تھا ، جبکہ پولیس نے اس کی ٹانگ کاٹنے پر پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

سانگھڑ میں نامعلوم افراد نے کلہاڑی کے وار سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

دوسری طرف سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ملزمان اور اونٹنی کے مالک کے درمیان معاملات طے ہو چکے تھے، لیکن انسانی طور پر یہ عمل ناقابل قبول ہے، اس لئے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ادھر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانگھڑ میں بااثر وڈیرے کے مبینہ ظلم کے شکار شخص کو دو اونٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

جبکہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سانگھڑ میں غریب کی اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کا نوٹس لیا گیا تھا، صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

’معصوم جانور قیامت کے دن وڈیرے کے خلاف شکایت کرے گا‘ سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے

جن میں سے دو ملزمان نے اعترافِ جرم بھی کر لیا ہے، واضح رہے کہ واقعے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو قانون حرکت میں آیا تھا۔

sindh

Viral Video

sanghar

Camel leg