Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیرپور میں کراچی سے سکھر جانے والی بس الٹ گئی، 4 مسافر جاں بحق

3 زخمیوں کی حالت نازک ہے جبکہ زخمیوں کا علاج جاری ہے، اسپتال ذرائع
شائع 16 جون 2024 10:46am

سندھ کے شہر خیرپور میں قومی شاہراہ پر کراچی سے سکھر جانے والی بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں بس میں سوار 4 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک ٹریفک حادثے خیرپور میں قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں کراچی سے سکھر جانے والی بس الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 زخمی بھی ہوئے۔

جاں بحق افراد میں امجد میتلو، ذیشان سومرو اور عبدالغفار میتلو شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ذوالفقار علی میتلو ، عبدالستار میتلو، شاہنواز میتلو، عبدالمجید میتلو، وحید علی، محمد سہیل سومرو، عمران علی سومرو، فاروق میتلو اور دیگر شامل ہیں۔

علاقہ مکینوں اور پولیس نے حادثے کی اطلاع پر ملنے پر جائے حادثہ پہنچ کر حادثے کے شکار افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا۔

سول اسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کرکے ہنگامی بنیادوں پر ڈاکٹروں کو اسپتال طلب کیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے جبکہ قانونی کارروائی مکمل کرکے حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ان کے ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

جاں بحق اور زخمی افراد روہڑی تحصیل کے گوٹھ علی واہن کے رہائشی بتائے جاتے ہیں جو قربانی کے جانور کراچی کی مویشی منڈی میں فروخت کرکے واپس اپنے گاؤں جارہے تھے کہ خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر ان کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔

حیدرآباد میں کوسٹر اور منی ٹرک میں تصادم، 20 مسافر زخمی

سول اسپتال ذرائع کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت نازک ہے جبکہ زخمیوں کا علاج جاری ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

traffic accident

sindh

Khairpur

Road Accident