Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران سے غیرقانونی افغان شہریوں کی بے دخلی، کتنے واپس پھیجے گئے؟

گزشتہ سال ایران سے 1.3 ملین سے زائد غیر قانونی تارکین وطن واپس بھیجے، ایرانی وزیرداخلہ
شائع 16 جون 2024 10:19am

ایران سے غیرقانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 3 ہزار 437 افغان مہاجرین ایران سے افغانستان بھیجے گئے۔

ایران سے غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے، افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے سے خطے میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا، افغانستان میں ٹریننگ لینے والے دہشت گرد دوسرے ممالک میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہیں۔

عید کے بعد غیرقانونی افغان شہریوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ

ایران نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظرغیرقانونی افغانوں کے انخلا کا فیصلہ کیا۔

ایرانی وزیر داخلہ کے مطابق گزشتہ سال ایران سے 1.3 ملین سے زائد غیر قانونی تارکین وطن واپس بھیجے، گزشتہ روز کو 3 ہزار 437 افغان مہاجرین ایران سے افغانستان بھیجے گئے۔

Tehran

Iran

afghan citizen

Illegal Afghan Residents

Illegal Afghan Immigrants

AFGHAN REFUGESS