Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منارہی ہے

صدر میں موجود طاہری مسجد میں عید کی نماز ادا کی گئی
اپ ڈیٹ 16 جون 2024 09:14am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

جہاں خلیجی ریاستوں میں آج عیدالضحیٰ منائی جا رہی ہے، وہیں آج پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود بوہری برادری بھی عید الاضحیٰ منا رہی ہے۔

کراچی میں آباد بوہری برادری نے عید الضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوہری برادری نے مساجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی، صدر کے علاقے میں بوہری برادری کی مرکزی طاہری مسجد میں بھی عید کی نماز کا بڑا اجتماع منعقد ہوا۔

بوہری برادری کی عید کی خوشیوں کا تحفظ کرنے کے لیے سندھ پولیس کے جوان سیکیورٹی پر معمور تھے۔

عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد بوہری برادری کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے حوالے سے قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب اور امارات سمیت خلیجی ممالک میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے جبکہ امریکا، برطانیہ، یورپ اور کینیڈا میں کچھ مقامات پر کل عید منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں کل بروز پیر عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

پاکستان

Bohra Community

Eid Ul Adha 2024