Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پریس کلب احتجاج کیس: 2 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور، ایک کو 9 کارکنان سمیت جیل بھیج دیا گیا

دوران احتجاج پولیس پر گاڑیاں چڑھانے کی کوشش کی گئی، مقدمہ کا متن
شائع 15 جون 2024 03:25pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پریس کلب احتجاج کیس میں پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی، جبکہ شعیب شاہین اور علی بخاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی اور عامر مغل سمیت نو ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے 20 جون تک پولیس کو نوٹس جاری کر دیا۔

جب محسن نقوی ٹیکس ادا نہیں کرتے تھے تو میڈیا چینل کیسے خریدا؟ عمر ایوب

پی ٹی آئی کے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج پر شعیب شاہین، عامر مغل اور علی بخاری کے خلاف مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ دوران احتجاج پولیس پر گاڑیاں چڑھانے کی کوشش کی گئی، کارکنان نے پولیس ملازمین سے بدتمیزی اور ہاتھا پائی کی، پولیس اہلکار سے اسلحہ چھینا اور وردی پھاڑی۔

پولیس کی جانب سے مقدمہ 80 کارکنان کے خلاف درج کیا گیا ہے، جن میں سے 10 زیر حراست ہیں۔

عامر مغل، شعیب شاہین، علی بخاری و دیگر کی جانب سے اسی کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

عیدالاضحیٰ سے قبل جیل میں موجود قیدیوں کے لیے بڑی خوشخبری

شعیب شاہین اور علی بخاری کی 10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے منظور کی۔

عدالت نے پولیس کو شعیب شاہین اور علی بخاری کی گرفتاری سے روک دیا اور پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 22 جون تک ملتوی کردی۔

ATC Islamabad

PTI Press Club Protest Case