Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی وزیر قانون نے وکلا کیخلاف اپنی حکومت کے اقدامات کو زیادتی قرار دیدیا

گزشتہ دنوں لاہور بار ایسو ایشن کے معاملے پر جو کچھ ہوا وہ تکلیف دہ تھا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر
اپ ڈیٹ 15 جون 2024 08:31pm
فوٹو ــ اسکرین گریپ
فوٹو ــ اسکرین گریپ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وکلا کے خلاف اپنی حکومت کے اقداماتکو زیادتی قرار دے دیا۔

لاہور میں پنجاب بار کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں لاہور بار ایسو ایشن کے معاملے پر جو کچھ ہوا وہ تکلیف دہ تھا، (حکومت) نے جو احکامات دیے وہ بڑی زیادتی تھی۔

لاہور میں پولیس کا وکیلوں پر لاٹھی چارج: ڈی پی او چوک میدان جنگ بن گیا

انہوں نے کہا کہ ’جس طرح سے لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے حکما کہا گیا کہ آپ دروازے بند کردیں اور کوئی وکیل اندر داخل نہیں ہوگا، یہ کام تو مارشل لا ادوار میں بھی نہیں ہوا۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وکلا کو زیب نہیں دیتا کہ توڑ پھوڑ میں شریک ہوں اور تالا بندی کا حصہ بنیں اور انصاف کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کریں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ محکموں کو یہ ہدایات دی ہیں کہ وکلا کے احتجاج پر دہشت گردی کی دفعات 7 اے ٹی اے کو لاگو کرنے کا سلسلہ بند کردیا جائے۔

جنرل عاصم ملک کیلئے اربوں ڈالرز کے وعدے لائے، عوامی ترقی کیلئے کوئی دباؤ برداشت نہیں کروں گا، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات منظم دہشت گردی کے علاوہ ذاتی یا دیگر اس کے طرح کے کیسز میں لاگو نہیں ہوں گی، ہمارا بھی اس سلسلے میں ہمارا وعدہ ہے کہ ایسا نہیں ہوگا۔

پاکستان

lahore