اولمپکس 2024: برطانیہ کھٹملوں سے تنگ آ گیا
فرانس ان دنوں اگرچہ اولمپکس کی تیاریاں کرتا دکھائی دے رہا ہے وہیں اب فرانس برطانیہ سے خوف کھا رہا ہے، اس کی وجہ ہے کھٹملوں کا حملہ۔
اگلے ماہ اولمپکس فرانس کے شہر پیرس میں ہونے جا رہا ہے، تاہم گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی فرانس کھٹملوں کے باعث پریشان ہے۔
ماہرین کے مطابق پیرس اولمپکس کے موقع پر برطانیہ سے آنے والے شہری اپنے ساتھ کھٹمل بھی لا سکتے ہیں، جس کے باعث فرانس میں ایک بار پھر کھٹملوں کا طوفان آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پیسٹ کنٹرولرز کی جانب سے تنبیہہ دی گئی ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی برطانوی شہریوں کی وجہ سے حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
ماہرین کی جانب سے اسے کھٹملوں کی وبا قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کیطرح اگر اس سال برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے آنے والے شہریوں پر کڑی نظر نہیں رکھی گئی تو گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی وبا پھیلنے کا خدشہ ہے۔
قربانی کے جانوروں کے لیے مساج پارلر قائم
ٹیکنیکل اکیڈمی کے پاؤل بلیک ہرسٹ بتاتے ہیں کہ کھٹمل بہت جلدی پھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایک مادہ کھٹمل دن میں 1 سے 10 انڈے سے سکتی ہے، جبکہ اپنی پوری زندگی میں 200 سے 500 انڈے دے سکتی ہے۔
ماہرین کا مزید بتانا تھا کہ عالمی مسافر کھٹملوں کی منتقلی میں بڑا کردار ادا کرتے ہیں، ایک بار اگر کھٹمل مسافر کے کپڑے، بیگ، یان فرنیچر پر لگ گئے تو وہ کمرے، گھر، ہوٹل، بس ٹرین یا پھر ہوائی جہاز میں بھی باآسانی آ سکتے ہیں۔
ان کے چھوٹے سائز کی وجہ سے یہ کسی بھی جگہ پر چھپ سکتے ہیں، کھٹملوں کے خلاف اگر کاروائی نہ کی گئی تو یہ وبا کی صورت میں پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ سال برطانیہ میں کھٹملوں نے حملہ کیا تھا، جہاں بسوں، ٹرینوں، اور اسٹیشنز سمیت ہر مقام پر حملہ کیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.