Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مونس الہی کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہو گیا

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی چالان داخل کر دیا
شائع 14 جون 2024 04:55pm

ایف آئی اے( فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ) نے مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی چالان داخل کر دیا۔

ضمنی چالان ایف آئی اے عدالت لاہور میں مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں جمع کرایا گیا ہے۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

ضمنی چالان میں فراست علی چٹھہ نے ایک ارب روپے مونس الہی کی کمپنیز میں جمع کرایا تھا۔

واضح رہے کہ مونس الہی کے ریڈ وارنٹ انٹر پول کو پہلے ہی بجھوائے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

منی لانڈرنگ کیس: مونس الہٰی کی اہلیہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کیخلاف نیب کا گھیرا تنگ ہونے لگا

FIA

money laundering

Lahore High Court

pti leaders

Monis Elahi