جانور ڈراپ کیجئے اور عید تک ہو جائیں بے فکر
وچھا پارکنگ میں بکرے اور دنبے کا یومیہ 2 سو جبکہ گائے بیل کا تین سو سے پانچ سو روپے کرایہ وصول کیا جاتا ہے
گاڑیوں کی پارکنگ تو آپ نے سنی ہی ہوگی لیکن اب پشاورمیں “وچھا پارکنگ “ متعارف کروادی جہاں جانور ڈراپ کیجئے اور عید تک ہو جائیں بے فکر ہو کر۔
وچھا پارکنگ میں گائے، بیل، دنبے اور بکروں کے چارے، پانی اور سائے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ وچھا پارکنگ کے بنائے جانے پر شہری خوش، کہتے ہیں چھوٹے گھروں میں قربانی کے جانور رکھنے میں مشکلات کا سامنا تھا جسکا اب حل مل گیا ہے ۔
وچھا پارکنگ میں بکرے اور دنبے کا یومیہ 2 سو جبکہ گائے اور بیل کا تین سو سے پانچ سو روپے کرایہ وصول کیا جاتا ہے جبکہ خوراک کے 4 سو الگ سے۔ جس کے عوض رہائش کے ساتھ خوراک فراہم کی جاتی ہے۔
peshawar
Eid Ul Adha 2024
مقبول ترین
Comments are closed on this story.