مولانا کی سیاسی سرگرمیوں میں اچانک تیزی، وزیراعظم کے بعد وزیرداخلہ سے ملاقات
عید سے قبل سیاسی سرگرمیوں میں اچانک تیزی آگئی، مولانا فضل الرحمان توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے تابڑ توڑ ملاقاتیں بھی شروع کر دی ہیں۔
گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نے ان کے گھر جا کر ملاقات کی اور آج وزیرداخلہ محسن نقوی بھی مولانا کے پاس پہنچ گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کی جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔
وفاقی وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمان کی عیادت اور ان کی خیریت دریافت کی۔
محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی صحت و سلامتی کے لیے دعا گو ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے 25 سالہ دیرینہ تعلق اور عزت و احترام والا رشتہ ہے۔
محسن نقوی کی صدر مملکت سے بھی ملاقات
بعد ازاں محسن نقوی نے صدر مملکت آصف زرداری سے بھی ملاقات کی۔
صدر زرداری نے کہا پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈالنا ہوگا۔
جبکہ محسن نقوی نے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی کی طاقت سے ہر چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔
ایک روز قبل مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی تھی۔ جس میں وزیراعظم نے سیاسی مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی تجویز دی تھی۔
اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی پی ٹی آئی سے قربتیں بڑھنے کے بعد حکومت انہیں راضی کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔
Comments are closed on this story.