Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیلی فوجی نے مسجد کو ریستوران بنا دیا

سوشل میڈیا پر اسرائیلی فوجی اہکار کی ویڈیو وائرل ہے
شائع 14 جون 2024 09:33am
تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا/ ویڈیو اسکرین گریب

اسرائیلی فوج سمیت حکومت جہاں فلسطین اور غزہ شہر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے وہیں اب اسلام سے بھی دشمنی میں کھل کر سامنے آ رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی اہلکار نے رفح کراسنگ کے قریب موجود مقامی مسجد کو ریستوران میں تبدیل کر دیا ہے۔

گلف ٹوڈے کے مطابق اسرائیلی فوجی نے مسجد کو ریستوران اور تفریح کا مرکز بنا دیا ہے، مذکورہ مسجد مصری بارڈر سے 280 میٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو متوجہ کیا ہے، ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر برہمی کا اظہار کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

حماس کے جال میں پھنس کر 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی مسجد کے احاطے میں کھانا بنا رہے ہیں، واضح رہے اسرائیلی فوجی ٹینکس رفح شہر کے مغربی حصے میں داخل ہو چکے ہیں۔

جمعرات کے روز رہائشی کی جانب سے کہنا تھا کہ اسرائیلی زمین، فضائی اور سمندری ہر جگہ سے حملہ کر رہا ہے، جس کے باعث شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

حج کے لیے مکہ شہر پہنچنے والی 130 سالہ خاتون کا تعلق کس ملک سے ہے؟

رہائشی کی جانب سے کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجی جارحانہ انداز میں رفح کے المواسی کے علاقے پر حملہ آور ہیں، جو کہ انسانی پناہ گاہ قرار دیا گیا تھا۔

Israel

Palestine

Mosque

restaurant

Israeli Operation in Rafah