Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئر لینڈ کے خلاف میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن بارش سے متاثر

فلوریڈا میں انڈرو فزیکل ٹریننگ کی اور فٹبال کھیلی، سُپر ایٹ تک رسائی کی راہ میں بارش کی کھلواڑ حائل
شائع 14 جون 2024 08:32am

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے چوتھے اور آخری گروپ میچ کی تیاری کے لیے ٹیم پاکستان فلوریڈا میں ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث پریکٹس کا پہلا سیشن متاثر ہوا۔ کھلاڑیوں نے ہلکی پھلکی انڈور فزیکل ٹریننگ کی اور فٹ بال بھی کھیلی۔

سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے اگر مگر کے چکر میں پھنسی ہوئی قومی کرکت ٹیم کے لیے اس میچ میں آئر لینڈ کے خلاف فتح لازم ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی لازم ہے کہ آج کے میچ میں امریکا کو آئر لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہو۔

اگر یہ میچ بارش سے متاثر ہوا یعنی دونوں ٹیموں یعنی امریکا اور آئر لینڈ کو ایک ایک پوائنٹ ملا تو پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔

فلوریڈا سے آج نیوز کے نمائندے عقیل احمد کی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے آخری لیگ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم نے بارش کے باعث پریکٹس سیشن ختم کرکے اسٹیڈیم کی بجائے مقامی فٹبال کلب میں فزیکل ٹریننگ کی اور فٹبال کھیلنے کو ترجیح دی۔

قومی کرکٹرز نے بچوں کے ساتھ کرکٹ کلینک میں بھی حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور انہیں ٹپس بھی دیں۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا آخری لیگ میچ 16 جون کو أئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

USA

T20 World Cup

ireland

FLORIDA PRACTICE

RAIN TO DISTURB

MUST WIN GAME