Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عیدالاضحیٰ کے موقع پر بلدیاتی ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

سری پائے جلانے والوں کیخلاف دفعہ 144 کا نفاذ ہوگا، اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ
شائع 13 جون 2024 09:03pm

عیدالاضحیٰ کےموقع پر لاہور کے بلدیاتی ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ۔ عیدالاضحیٰ کےحوالےسےپلان کوحتمی شکل بھی دے دیا گیا ہے ۔ عید کےتینوں روزعملہ فیلڈمیں موجودہوگا۔

اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گل کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ کونان بائیوڈی گریڈایبل ویسٹ بیگزتقسیم کرنےکی ہدایت کر دی گئی ہے، لاہور کے صوبہ بھرمیں35لاکھ سےزائد بیگزتقسیم ہوں گے سری پائےجلانےوالوں کیخلاف، اورجانوروں کی آلائشیں نہروں میں پھینکنے پردفعہ 144 کا نفاذ ہوگا۔

آسیہ گل کا مزید کہنا تھا کہ عید پرصوبائی سطح پرکنٹرول روم قائم کیا جارہا ہے، جبکہ کنٹرول روم سےصفائی آپریشن کی نگرانی ہوگی۔

Section 144

Eid ul Azha

Eid Ul Adha 2024