Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا

صوبائی حکومت نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 13 جون 2024 02:12pm

وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی عید الاضحیٰ کےموقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں میں پیر17 جون سے بدھ 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔

پاکستان میں 17 پیر جون کو عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی اور اس موقع پر وفاقی حکومت نے بھی عید کی مناسبت سے تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

اس سے قبل چند روز پہلے وفاقی حکومت نے بھی عیدالاضحٰی کے موقع پر 3 چھٹیاں دینے کا اعلان کیا تھا، جس کا کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحٰی کے موقع پر 17 سے 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی، ہفتہ (15 جون) اور اتوار (16 جون) کو پہلے ہی سرکاری تعطیل ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ 7 جون کو پاکستان کے بیشتر علاقوں میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا تھا، عیدالاضحیٰ 17 جون 2024 بروز پیر کو ہو گی۔

karachi

Sindh government

eid holidays

Eid ul Azha

Eid Ul Adha 2024

Eid ul Adha Holidays