سُسر کو مارنے کیلئے سرکاری افسر بہو نے ایک کروڑ کی سپاری دے دی
بھارت میں حیرت انگیز خبریں سامنے نہ آئیں، ایسا کیسے ممکن ہے، حال ہی میں بھارتی بہو نے اپنے سسر کے ساتھ کچھ ایسا کیا ہے، جس نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
بھارتی شہر ناگپور میں واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بہو نے اپنے سسر کو قتل کرانے کے لیے سپاری دی تھی۔
22 مئی کو ناگپور کے علاقے بالاجی نگری میں سڑک پر چلنے والے 82 سالہ پروشوتم پوتیور کو تیز رفتار کار نے کچل ڈالا تھا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد بتایا کہ 82 سالہ پروشوتم کو کچلنے کے لیے کار کےڈرائیور کو ایک کروڑ کی سپاری دی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق ہٹ اینڈ رن کیس میں بزرگ کی بہو کو حراست میں لیا گیا ہے۔
بدتمیزی کرنے پر ماں نے اپنے بیٹے کا گلا گھونٹ دیا
پروشوشم کو کچلنے والی گاڑی کے ڈرائیور کی ضمانت ہوگئی ہے تاہم بہو ارچنا کے علاوہ اس کے ساتھیوں سارتھک باگڑے اور دھارمک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
جبکہ پولیس کے مطابق ارچنا نے 300 کروڑ کی جائیداد کی خاطر اپنے سسر کو سپاری دلا کر قتل کرا دیا ہے، ذرائع کے مطابق خاتون نے سسر کو قتل کرانے کے لیے 1 کروڑ کی سپاری بھی دی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ارچنا کے ساتھی دھارمک نے 40 ہزار روپے اور بھاگڑے نے 1 لاکھ 20 ہزار بھارتی روپے کے عوض سیکنڈ ہینڈ کار خریدی تھی، جس کی مدد سے سسر کو کچلا گیا۔
پولیس کے مطابق دھارمک نے ارچنا سے 3 لاکھ روپے لینے کا اعتراف بھی کر لیا ہے، جبکہ پولیس نے دھارمک کے گھر سے رقم بھی برآمد کر لی ہے۔
کرائم برانچ نے ارچنا کو 6 جون تک کسٹڈی میں رکھا تھا، تاہم کورٹ کی جانب سے 3 دن کا ہی ریمانڈ دیا گیا تھا۔ کیس میں پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہے۔
کم عمر ترین عازم حج مکہ میں ماں کی گود میں انتقال کرگیا
جبکہ ارچنا جو کہ ٹاؤن منصوبہ بندی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیں، قانونی طور پر مشکلات کا شکار ہیں۔
Comments are closed on this story.