Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

مویشی منڈیوں کے علاوہ جانور کہیں فروخت نہیں ہوں گے، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

صوبے بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ 23 جون تک کیا گیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب
شائع 13 جون 2024 10:16am

پنجاب بھر میں دفعہ 144 فوری نافذ کردی گئی، محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں نوٹیفائیڈ مویشی منڈیوں کے علاوہ قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144 لگا دی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں عوامی مقامات پر سری پائے جلانے پر بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، اس دوران صوبہ بھر کے دریاؤں، ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

قربانی کے جانوروں کے حوالے سے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا کینال میں پھیکنے پر بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جبکہ دفعہ 144 کا نفاذ صوبے بھر میں اتوار 23 جون تک کیا گیا ہے۔

وزن کی بنیاد پر بکرے کی خریداری میں عوام کی دلچسپی

پنجاب حکومت کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام، ماحول اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے تاہم پابندی کا اطلاق ٹریفک کی روانی اور ماحول کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے صوبے کی تمام انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حکمنامے کے مطابق جاری کردہ تمام تر ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، غفلت برتنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

lahore

punjab

Section 144

imposed

CATTLE FOR QURBANI

home department punjab

Notified cattle markets