Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور : پولیس نے قربانی کا جانور لے جانے والے خواجہ سرا کو لوٹ لیا، 80 ہزار چھیننے کے بعد فائرنگ کردی

فائرنگ سے ایک خواجہ سرا زخمی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی
شائع 12 جون 2024 05:32pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

لاہور میں پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر چیکنگ کے بہانے خواجہ سرا کو لوٹنے کے بعد گولیاں مار کر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

کوٹ لکھپت کےعلاقے میں خواجہ سرا قربانی کا جانور لے کر جا رہا تھا کہ اس دوران دو نامعلوم پولیس اہلکاروں نے خواجہ سرا سے 80 ہزار روپے چھین لیے، پیسے چھیننے کے بعد خواجہ سرا اکٹھے ہوئے تو پولیس اہلکار ان کے گھر تک پہنچ گئے۔

گھر کے باہر پولیس اہلکاروں نے خواجہ سراؤں پر تشدد کیا اور گولی چلا دی۔ گولی لگنے سے خواجہ سرا نیلم زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

کراچی میں لٹیرے لاکھوں روپے مالیت کا قربانی کا جانور لے اُڑے

کراچی : ڈاکوؤں نے قربانی کے جانور کو گولی مار دی

کوٹ لکھپت پولیس نے دو نامعلوم پولیس اہلکاروں کےخلاف پیسے چھیننےکا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

lahore

Transgender

Punjab police

Crime