Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جسٹس شجاعت علی خان کو قائمقام چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مقرر کرنےکا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ میں فوری طور پر مستقل چیف جسٹس کی تقرری کا فیصلہ نہیں ہو سکا
شائع 12 جون 2024 05:17pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وفاقی حکومت نے جسٹس شجاعت علی خان کو قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کی سپریم کورٹ میں نامزدگی کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں فوری طور پر مستقل چیف جسٹس کی تقرری کا فیصلہ نہیں ہو سکا، مستقل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تقرری کے لئے جولائی کے پہلے ہفتے میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت قائمقام چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

lahore

Lahore High Court

Supreme Court of Pakistan