سلمان اکرم راجہ نے ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والا آرڈیننس چیلنج کردیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والا آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
سلمان اکرم راجہ کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔
خاور مانیکا پر تشدد کا کیس: عدالت کا وکلاء کو آج ہی شامل تفتیش ہونے کا حکم
سلمان اکرم راجہ نے بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن ٹریبونل قائم کرنے والے الیکشن آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دیا جائے، اور آرڈیننس کے تحت ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کو غیرآئینی قرار دیا جائے۔
امریکا نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ پر سفری پابندی کے خاتمے کیلیے رابطہ کرلیا
درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل قائم کرنے سے روکا جائے۔
Comments are closed on this story.