Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئندہ مالی سال میں پاور سیکٹر کے 19 منصوبے مکمل ہونے کا تخمینہ

1 ہزار 962 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئےگی، وسط 2025 تک سولر سے بجلی کی پیداوار 782 میگاواٹ ہو جائے گی
اپ ڈیٹ 12 جون 2024 03:49pm

آئندہ مالی سال 25-2024 کیلئے پاور سیکٹر کے 19 منصوبے مکمل ہونے کا تخمینہ ہے۔

بجٹ دستاویزکے مطابق تکمیل ہونے والے منصوبوں سے 1 ہزار 962 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی، 660 میگاواٹ صلاحیت کا جامشورو پاور پراجیکٹ جولائی 2024 میں مکمل ہوگا۔

علاوہ ازیں 221 میگاواٹ کا سکی کناری پاور پروجیکٹ یونٹ ون جولائی میں مکمل ہوگا، 221 میگاواٹ سکی کناری یونٹ ٹو بھی اگست 24 میں مکمل ہوگا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق 221 میگاواٹ سکی کناری یونٹ 3 ستمبر 2024 میں مکمل ہوگا اور221 میگاواٹ یونٹ 4 سکی کناری منصوبہ اکتوبر 24 میں مکمل ہوگا جبکہ بہاولپور میں 110 میگاواٹ سولر پراجیکٹ اکتوبر 24 میں مکمل ہوگا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق لوئر چترال میں 69 میگاواٹ کا پن بجلی منصوبہ جنوری 2025 جبکہ 75 میگاواٹ کا منگلا یونٹ 1,2 پروجیکٹ جولائی 24 میں مکمل ہوگا۔

علاوہ ازیں بجٹ دستاویز کے مطابق جون 2025 تک سولر سے بجلی کی پیداوار 782 میگاواٹ اور ہوا سے بجلی کی پیداوار 1 ہزار 845 میگاواٹ ہو جائے گی۔

بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ سال پانی سے بجلی کی پیداوار 11 ہزار 820 میگاواٹ ہو جائے گی، ہائیڈل بجلی کی پیداوار میں ایک ہزار 100 میگاواٹ کا اضافہ ہو گا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ سال ایل این جی سے بجلی کی پیداواری صلاحیت 8 ہزار 125 میگاواٹ جبکہ تیل سے بجلی کی پیداواری صلاحیت 4 ہزار 906 میگاواٹ تک ہو جائے گی۔

پاکستان

federal budget

Power Sector

Budget 2024 25