Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب کا اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کا نوٹس، ملزمان کیخلاف انکوائری کا حکم

صادق آباد کے بڑے گوداموں میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کا انکشاف ہوا، ترجمان نیب
شائع 12 جون 2024 01:40pm

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے ڈی جی امجد مجید اولکھ نے صادق آباد میں اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کا نوٹس لے لیا۔

نیب لاہور کے ترجمان کے مطابق چینی اسکینڈل کے مرکزی ملزم شیخ راشد اور شریک ملزمان کے خلاف ڈی جی نیب کی جانب سے ڈائریکٹ انکوئری کا حکم دیا گیا ہے۔

صادق آباد میں بڑے چینی ڈیلر کی تاجروں کے اربوں روپے سمیٹ کر روپوش ہونے کی رپوٹ موصول ہوئی تھی، جس پر ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے فوری تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔

مرکزی ملزم شیخ راشد، شریک ملزمان کاشف علی اور فیصل علی کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

نیب تقتیشی ٹیم نے صادق آباد میں چھاپہ مار کر ملزمان کی جانب سے متعدد مقامات پر چینی کی ذخیرہ اندوزی کا انکشاف کیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق 4 بڑے گوداموں میں چینی اسٹاک کی گئی ہے، تمام گوداموں اور دکانوں کو فوری طور پر سیل کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد ملزمان کی جائیدادوں پر ریسیور کے طور پر تعینات ہیں، تمام متاثرین کو پرامن رہنے اور فوری طور پراپنے کلیمز نیب لاہور میں داخل کرنے کی ہدایت کردی۔

NAB

sugar scandal

lahore

inquiry