Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیدرآباد میں کوسٹر اور منی ٹرک میں تصادم، 20 مسافر زخمی

افسوسناک حادثہ ٹنڈوجام کے قریب راہوکی تھانے کے قریب پیش آیا
شائع 12 جون 2024 01:26pm

حیدرآباد کے نواحی علاقے ٹنڈوجام میں مسافر کوسٹر اور منی ٹرک میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہوگئے۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ حیدر آباد کے علاقے ٹنڈوجام کے قریب راہوکی تھانے کے قریب پیش آیا جہاں مسافر کوسٹر اور منی ٹرک اور آپس میں ٹکرا گئے، تصادم کے بعد کوسٹر میں آگ لگ گئی۔

حادثے میں 20 سے زائد مسافر شدید زخمی ہو گئے جنہیں نجی گاڑیوں اور ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوسٹر ٹنڈوالہیار سے حیدرآباد آرہی تھی، مسافروں کے مطابق اوور ٹیک کرنے کے دوران حادثہ پیش آیا۔

traffic accident

sindh

Hyderabad

Road Accident

coast and truck collision

tando jam