Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں کامران چورنگی کے قریب بکروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا

ملزمان شہزور کے ڈراٸیور سے موباٸل اور نقدی بھی لوٹ کر فرار ہوگئے، تلاش جاری
شائع 12 جون 2024 09:11am

کراچی کے علاقے کامران چورنگی کے قریب بکروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا۔

ڈکیتوں سے انسان تو انسان جانور بھی نہ بچ سکے، سنت ابراہیمی کے لیے فروخت ہونے والے جانوروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر تھانے کی حدود کامران چورنگی کے قریب سے ڈکیتوں نے قربانی کے جانوروں سے بھرا شہزور ٹرک اسلحہ کے زور پر چھین لیا۔

لاہور میں ایک اور شہری قربانی کے جانور سے محروم ہو گیا

پولیس کے مطابق 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان ٹرک لے کر فرار ہوگئے، شہزور ٹرک میں 30 سے زائد بکرے موجود تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان شہزور کے ڈرائیور سے موبائل اور نقدی بھی لوٹ کر فرار ہوئے۔

بیوپاری عبدالمنان کے مطابق بکرے حیدر آباد سے گلستانِ جوہر منتقل کیے جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بیوپاری سے درخواست لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

karachi

goat

Eid Ul Adha 2024

kamran chowrangi