Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت سے اہم ملاقات

صدر زرداری کو وزیراعظم نے دورہ چین پر اعتماد میں لیا، ذرائع
شائع 11 جون 2024 05:32pm

وزیراعظم شہباز شریف نے صدرزرداری سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی ، معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے صدرآصف زرداری کو دورہ چین پراعتمادمیں لیا، صدراوروزیراعظم کی ملاقات میں آئندہ بجٹ پربھی گفتگو کی گئی ۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ شہبازشریف نے صدر مملکت کو آئندہ بجٹ تجاویز سے بھی آگاہ کیا ، ملاقات میں امن وامان کی صورتحال پر تباد لہ خیال کیا۔

Nawaz Sharif

President Asif Ali Zardari

MEETING WITH PM