حج کے لیے مکہ شہر پہنچنے والی 130 سالہ خاتون کا تعلق کس ملک سے ہے؟
حج 2024 جہاں ایک بار پھر مسلمانوں میں اتحاد، بھائی چارے کا پیغام لیے آ رہا ہے، وہیں بزرگ بھی اس خاص موقع پر ہمت اور حوصلے سے کام لے رہے ہیں۔
حال ہی میں سعودی عرب کی خطرناک گرمی کے باوجود 130 سالہ خاتون سرزمین مکہ پہنچ گئی ہیں۔
مقامی اخبار24 کے مطابق 130 سالہ عازم حج بذریعہ ہوائی جہاز مکہ مکرمہ پہنچی ہیں، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ خاتون عازم حج کو خوش آمدید کرنے کے لیے سعودی ایئرلائن نے بھی انتظامات کیے تھے۔
سعودی ایئرلائنز کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا۔
جس کے مطابق الجیریا سے تعلق رکھنے والے 130 سالہ سرحدہ ستیتی کی جانب سے سعودی ایئرلائنز کا انتخاب کیا گیا تھا، جس کے ذریعے وہ مکہ مکرمہ پہنچیں۔
جس پر کمپنی کے اعلیٰ عہدیداران سمیت حکام کی جانب سے تحائف کے ساتھ بزرگ خاتون عازم حج کا استقبال کیا گیا تھا۔
واضح رہے ان دنوں سعودی عرب میں سورج آنکھیں دکھا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ شدید گرمی کے باعث مزدوروں کو بھی دوپہر کے اوقات برارہ راست سورج کی روشنی میں کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات سعودی عرب کی جانب سے حج کے موقع پر مکہ شہر میں بارش نوید بھی سنائی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.