Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: باپ کے تشدد اور دانتوں سے کاٹنے پر زخمی بچہ جان کی بازی ہار گیا

عریشمان کی والدہ نے شوہر پر تشدد کا الزام عائد کر دیا، پولیس نے باپ کو گرفتار کر لیا
اپ ڈیٹ 05 اگست 2024 11:25am

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں باپ کے تشدد اور دانتوں سے کانٹے پر زخمی ہونے والا بچہ اسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق 3 سالہ بچے کو 3 جون کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔

واقعہ پرمتوفی عریشمان کی والدہ نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔ والدہ کے مطابق ملزم خبیب الرحمان بیٹے کا سگا والد نہیں ہے۔میری ملزم کیساتھ یہ دوسری شادی ہے، پہلے شوہر سے میرے دو بچے ہیں، ملزم خبیب الرحمان میری اولاد کو پسند نہیں کرتا تھا۔

عریشمان کی والدہ کے مطابق میرے بیٹے عریشمان کو میرے شوہر نے تشدد کرکے قتل کیا ہے بیٹے کو دانتوں سے کاٹ کر تشدد کرنا شوہر کا معمول تھا۔میرے بیٹے کو ملزم نے سر پر ڈنڈوں سے وار کئ جس سے عریشمان کی دماغ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی والدہ کے بیان کے بعد اب کیس کا مدعی والدہ کو بنایا جائے گا، اس سے قبل اس مقدمہ کا مدعی متوفی کا محلہ دار تھا، ملزم پولیس کی حراست میں ہے، سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے پر تشدد کے الزام میں باپ کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم اپنے بچوں پر تشدد کرتا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے بچے کو ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ بچے کے جسم پر دانتوں سے کاٹے جانے کے نشانات بھی موجود ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی 6 سال کی بیٹی چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ہے۔

lahore

Torture

Punjab police

father

father torture child