Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سنی اتحاد کونسل کا پولیس کارروائیوں پر آئی جی کو بلانے کا مطالبہ، پنجاب اسمبلی سے واک آؤٹ

اگر ہمارے خلاف دہشتگردی بندی نہ کی گئی تو اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، رانا آفتاب
اپ ڈیٹ 10 جون 2024 09:48pm
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے شور شرابا شروع کردیا۔ حزب اختلاف نے اسمبلی کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔ اپوزیشن رکن رانا آفتاب نے کہا ہے کہ اگر ہمارے خلاف دہشتگردی بندی نہ کی گئی تو اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، آئی جی پنجاب کو بلایا جائے اور جواب طلب کیا جائے۔ اپوزیشن رکن رانا شہباز نے کہا کہ پولیس گھروں سے زیورات چوری کر رہی ہے۔ جب کہ پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو سزا دلوانے کے مطالبے کی قرار داد منظور کرلی۔

واضح رہے کہ سرگودھا پولیس نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور وکیل بابر اعوان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں جانے سے روک دیا تھا۔ دونوں رہنما نو مئی واقعات کے کیس میں اے ٹی سی میں پیش ہونے جا رہے تھے۔

اس واقعے پر پنجاب سمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے آئی پنجاب کو ہاؤس میں بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤس نہیں چلے گا پہلے آئی جی پنجاب کو طلب کریں۔

اپوزیشن ارکان سیٹوں پرکھڑے ہوئے اور غنڈہ گردی نہیں چلے گی، لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی، کے نعرے لگانا شروع کردیے۔

وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوگئے۔ اپوزیشن ارکان نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔

اپوزیشن رکن رانا آفتاب نے پوائنٹ آف آڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ اجلاس نہیں چلے گا، ہم غنڈہ گردی دہشت گردی سے بھی آگےچلے گئے ہیں، اتنا خوف ہے کہ ہمیں سانس لینا بھی مشکل ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر ہماری چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا تو آپ بھی محفوظ نہیں رہیں گے، ہم ہاؤس کی کارروائی نہیں چلنے دیں گے، حکومت ہمیں نہ بولنے دے رہی ہے اور نہ رہنے دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہتک عزت بل کو عدالت میں چیلنج کر دیا، آئی جی پنجاب کو بلایا جائے جواب طلب کیاجائے، اگر ہمارے خلاف دہشتگردی بندی نہ کی گئی تو اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، پنجاب اسمبلی اجلاس پندرہ منٹ کیلئے ملتوی کریں اور آئی جی کو بلائیں، ورنہ ہاوس کو ہم نہیں چلنے دیں گے۔

اپوزیشن رکن حافظ فرحت عباس نے کہا کہ موجودہ آئی جی پنجاب نے فسطائیت کی راہ اختیار کر لی ہے، عمر ایوب اور ملک احمد خان بچھر کو سرگودھا دہشتگردی عدالت میں نہیں جانے دیا جارہا، ہم چار دیواری میں کنونشن کرتے ہیں تو پولیس پہنچ جاتی ہے۔

اپوزیشن رکن رانا شہباز نے کہا کہ جناب اسپیکر لوگوں کو ڈاکوں لوٹتے ہیں ہمیں پولیس لوٹ رہی ہے، تاریخ میں پہلی بار ایسے واقعات ہو رہے ہیں ، پولیس گھروں سے زیورات چوری کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی کو ہاؤس میں بلایا جائے۔

سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو سزا دلوانے کے مطالبے کی قرار داد منظور

پنجاب اسمبلی نے سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو سزا دلوانے کے مطالبے کی قرارداد منظورکرلی۔ شعیب صدیقی نے قرارداد اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی۔ ہاؤس نے یہ قرارداد کثرت رائے سے منظوری کرلی۔

لیگی ایم پی اے احمد احسن اقبال نے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی کی قرارداد پیش کی، بعدازاں پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعرات 13 جون دن 2 بجےتک کے لیےملتوی کردیا گیا۔

pti

punjab

punjab assembly

Sunni Ittehad Council