Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

لاہور ہائیکورٹ نے وکیل زاہد گورائیہ کی توہین عدالت کی سزا معطل کردی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے زاہد گورائیہ کو چھ ماہ کی سزا سنائی تھی
شائع 10 جون 2024 04:31pm

لاہور ہائیکورٹ نے وکیل زاہد گورائیہ کی توہین عدالت کی سزا معطل کردی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے زاہد گورائیہ کو چھ ماہ کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

وکیل زاہد گورائیہ پر توہین عدالت کاالزام تھا، انہوں نے غیرمشروط معافی بھی مانگی تھی لیکن عدالت نے اس وقت اسے مسترد کردیا تھا۔

اب آج زاہد گورائیہ کی جانب سے اسد منظور بٹ عدالت میں پیش ہوئے اور سماعت کے آخر میں جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے زاہد گورائیہ کی سزا معطل کی۔

Lahore High Court

Advocate Zahid Goraya