Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کیخلاف بلوچستان میں مقدمہ درج

حلیم عادل شیخ نے ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، سماعت کچھ دیر بعد ہوگئی
اپ ڈیٹ 10 جون 2024 07:45pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور دیگر کے خلاف تھانہ بوستان ضلع پشین بلوچستان میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ درج ہونے پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت کی سماعت کچھ دیر میں ہوگی۔

حلیم عادل شیخ پر بلوچستان میں ریاست اور اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز تقریریں کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

سرگودھا پولیس نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو عدالت میں جانے سے روک دیا

صدر پاکستان تحریک انصاف سندھ کے خلاف درج مقدمے میں 28 نامزد افراد سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ بوستان تھانے کے لیویز افسر عبدالغنی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں صوبائی رہنماء شریف توخی، اشتہاری ملزم عبدالباری کاکڑ اور جہانگیررند بھی نامزد ہیں، مرکزی رہنماء میر اشفاق، نوابزادہ شریف جوگیزئی، معظم بٹ، مہوش جنجوعہ، عبدالباری بڑیچ، شاندانہ گلزار اور خورشید احمد نامزد ہیں جبکہ شہریار آفریدی، رحیم کاکڑ، عتیق کاکڑ اور دیگر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

بالا حکام نے تھانے کی حدود میں ریاست مخالف وال چاکنگ مٹانے کا حکم دیا تھا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ پتہ چلا پی ٹی آئی کی جانب سے ریاست مخالف نعرے لکھے گئے تھے، عطاء اللہ نیازی، سیف اللہ کاکڑ، صحبت تارن، رانا سلیم اور عتیق خان نے چاکنگ کی تھی، کلی خانان بوستان میں عتیق خان کے گھر پر پی ٹی آئی رہنماوں کا جلسہ تھا۔

پی ٹی آئی کا عمران خان کو رہا نہ کرنے پر احتجاج کرنے کا اعلان

چیف الیکشن کمشنر قومی مجرم ہیں، بہتر ہے معافی مانگ لیں ورنہ آرٹیکل 6 لگے گا، حلیم عادل شیخ

متن میں مزید کہا گیا کہ تمام بالا رہنماوں نے ریاست اور داروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریریں کی، یہ عمل عوام کو اکسانے، انتشار پھیلانے اور بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔

pti

بلوچستان

quetta

FIR

Haleem Adil Sheikh

Sindh High Court

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)