Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں خسرہ کے کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب میں خسرہ کیسز کے اعداد وشمار جاری کردیے
شائع 10 جون 2024 09:17am

پنجاب میں خسرہ کے کیسز میں کمی آنا شروع ہو گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 135 خسرہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب میں خسرہ کیسز کے اعداد وشمار جاری کر دیے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بچوں میں خسرہ کے 135 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد پنجاب میں خسرہ کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی۔

24 گھنٹوں کے دوران کتنے بچے خسرہ کا شکار ہوئے؟ اعداد و شمار جاری

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں خسرہ کے باعث پنجاب میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، رواں سال میں اب تک 12,355 خسرہ کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملتان میں 19، لاہور میں 18، خانیوال میں 15 اور شیخوپورہ میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے، گجرات اور چنیوٹ میں 9-9، فیصل آباد میں 7 اور راولپنڈی میں 6 مرض سامنے آئے جبکہ ڈی جی خان میں 6، گوجرانوالہ میں 5 اور بہاولپور میں خسرہ کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں خسرہ سے مزید 3 بچے جاں بحق، مجموعی تعداد 31 ہوگئی

صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ویکسینیشن مہم تیز کردی گئی ہے، ڈیجیٹل مانیٹرنگ جاری یے، غفلت کے مرتکب افسران، اہلکاروں کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

lahore

punjab

Measles

Measles Outbreak