Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

24 گھنٹوں کے دوران کتنے بچے خسرہ کا شکار ہوئے؟ اعداد و شمار جاری

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے خسرہ کیسز کے اعداد وشمار جاری کر دیے
شائع 09 جون 2024 01:20pm

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب میں خسرہ کیسز کے اعداد وشمار جاری کر دیے۔

محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران بچوں میں خسرہ کے 263 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں خسرہ کے باعث پنجاب میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، رواں سال میں اب تک 12 ہزار 220 خسرہ کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

وزیر صحت پنجاب نے صوبے میں خسرہ کے پھیلاؤ کا ذمہ دار بھی پی ٹی آئی کو قرار دے دیا

پنجاب میں خسرہ سے مزید 3 بچے جاں بحق، مجموعی تعداد 31 ہوگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی میں 11، لاہور میں 40 اور ملتان میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے، شیخوپورہ میں 16، بہاولپور میں 12، فیصل آباد میں 30 اور جھنگ میں 23 کیسز سامنے آئے جبکہ خانیوال میں 13 اور وہاڑی میں بھی خسرہ کے 13 کیسز رپورٹ ہوئے۔

صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ویکسینیشن مہم تیز کردی گئی ہے، ڈیجیٹل مانیٹرنگ جاری یے، غفلت کے مرتکب افسران، اہلکاروں کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ خسرہ سمیت دیگر بیماریوں، وباء کی صحیح صورتحال معلوم کرنے کے لیے دوبارہ اضلاع کا دورہ کررہا ہوں۔

lahore

punjab

Measles

Measles Outbreak